ہلال نیوز

چین کے ارضیاتی تحقیقاتی جہاز کی کراچی آمد

گزشتہ دنوں چین کے ارضیاتی تحقیقاتی جہاز ہائی ژانگ ڈی زی شی ہائو (HAI YANG DI ZHI SHI HAO)نے پاکستان کی ارضیاتی نقشہ کشی اور ہائیڈروکاربن کی دریافت کے سلسلے میںپاک بحریہ کی زیرِ نگرانی کراچی کا دورہ کیا۔
 مہم کے دوران چین کے ارضیاتی تحقیقاتی جہاز نے پاکستان کی سمندری حدود میں مختلف ارضیاتی تبدیلیوں پر تحقیق کا آغاز کیا۔ چینی سائنسدانوں کے ساتھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشنوگرافی اور پاکستان بحریہ کے ماہرین نے بھی حصہ لیا۔ حاصل شدہ معلومات پر دونوں ممالک کے سائنسدان مشترکہ تحقیقات کریں گے۔  یہ مہم ارضیاتی نقشہ کشی اور سمندر میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر تحقیق کے حوالے سے پاکستان اور چین کے مابین بڑھتے ہوئے اشتراک کا مظہر ہے۔ بحری تحقیق کے میدان میں یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ مستقبل قریب میں چین کے ارضیاتی تحقیقاتی جہاز کی مزید تحقیقی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ یہ مہم ہماری سمندری حدود میں وسائل کے حصول میں مددگار ثابت ہو گی۔


یہ تحریر 18مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP