ہلال نیوز

چین کی میڈیکل ملٹری ٹیم کا پی این ایس حفیظ کا دورہ

گزشتہ دنوںدس اراکین پر مشتمل چین کی میڈیکل ملٹری ٹیم نے پاک بحریہ کے ہسپتال پی این ایس حفیظ کا دورہ کیا۔ یہ میڈیکل ٹیم ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف پر مشتمل تھی۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ چین کے ڈاکٹروں کی ایک میڈیکل ٹیم اس سے قبل بھی پی این ایس حفیظ کا دورہ کر چکی ہے۔ 
چین کی میڈیکل ٹیم کو ڈائریکٹر جنرل میڈیکل سروسز (نیوی) سرجن   ریئر ایڈمرل چوہدری محمد قمر الزمان نور نے خوش آمدید کہا۔پی این ایس حفیظ کے کمانڈنٹ کیپٹن محمد طارق نے کرونا وائرس کی روک تھام اور علاج معالجے میں پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیم کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کرونا مریضوں کے علاج معالجے اور کرونا مریضوں کے ملنے جلنے والوں کی نشاندہی کے طریقہ کار کے متعلق آگاہ کیا۔ کمانڈنٹ پی این ایس حفیظ نے کورنٹائن کرنے کے طریقہ کار سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا۔  بعد ازاں، چین کی میڈیکل ملٹری ٹیم نے اپنے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات، استعداد اور کرونا مریضوں کے علاج کے متعلق بتایا ۔ اس بریفنگ کے بعد چین کی ملٹری میڈیکل ٹیم اور پی این ایس حفیظ کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیل اسٹاف کے درمیان باہمی گفت و شنید کا سیشن ہوا۔

یہ تحریر 165مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP