ہلال نیوز

چینی بحریہ کی سب میرین اکیڈمی کے وفد کا دورئہ کراچی

چینی بحریہ کی سب میرین اکیڈمی کے وفد کا دورئہ کراچی
گزشتہ دنوںچینی بحریہ کی سب میرین اکیڈمی ژنگ ڈائو 
 (Qingdao)

کے چھ ممبران پر مشتمل وفد نے اکیڈمی کے سپر نٹنڈنٹ رئیر ایڈمرل وینگ یو کی سربراہی میں کراچی کا چار روزہ دورہ کیا۔ کراچی آمد پر کمانڈر سب میرینز کموڈورخالد ثمر نے اُن کااستقبال کیا۔ دورے کے دوران وفد نے کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر سب میرینز سے ملاقاتیں کیں۔ اِس کے علاوہ وفد نے سب میرین ٹریننگ سنٹرپی این ایس بہادر کا دورہ بھی کیا اور مختلف   پیشہ ورانہ میٹنگز میں شرکت کی۔ وفد کو پاک بحریہ کی آبدوز کا معائنہ بھی کروایا گیا۔ چینی وفد کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان موجود دوستی کو مزید مستحکم کرنے کا باعث ہوگا۔


ساحلِ سمندر پر پاک بحریہ کی صفائی مہم
گزشتہ دنوںعوام الناس میں صفائی کی اہمیت اُجاگر کرنے کے لئے پاکستان نیوی کی جانب سے سی ویو پر ساحل کی صفائی اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان نیوی کے افسران، جوانوں، بحریہ کالج اور بحریہ ماڈل سکول کے طلباء اورسول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میںحصہ لیا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
 مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میںموسمی تبدیلیوں پر آلودگی کے منفی اثرات کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صاف اور سر سبز ماحول ان منفی اثرات کی کمی میں انتہائی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔اس موقع پر کمانڈر کراچی، ریئر ایڈمرل آصف خالق نے ساحلی پٹی کی حفاظت اور مینگرووز کے ذریعے آبی حیات کی بقا ء اورپاک بحریہ کی شجر کاری مہمات پر روشنی ڈالی اور ماحول کی حفاظت کے ضمن میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو اُجاگرکیا۔ مہم میں شو بز اور کھیل سے وابستہ نامور اسٹارز کی موجودگی نے شرکاء میں نیا جوش و ولولہ پیدا کیا۔



 

یہ تحریر 137مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP