ہلال نیوز

چیف آف آرمی سٹاف کی مزارِ قائد پر حاضری

قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزار قائد پر حاضری دی۔ انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور قائداعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بابائے قوم نے پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر بنایا اور قائداعظم کی دو قومی نظریے کے متعلق بصیرت آج ایک حقیقت بن کر سامنے آئی ہے۔ پاکستان کے لئے قائد کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔ انتہائی مشکل حالات میں بھی اقلیتوں سمیت تمام پاکستانی متحد رہے اور انہوں نے اپنی شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم قائداعظم کے وژن سے ہمیشہ رہنمائی لیتے رہیں گے اور قائد کے رہنما اصول ایمان، اتحاد اور تنظیم پر چلتے رہیں گے۔



 

یہ تحریر 72مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP