گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر نوسیری سیکٹر کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ سربراہ پاک فوج نے وہاں تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف کو کنٹرول لائن کی موجودہ صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کے لیے بنائے گئے نئے کوارٹرز کا افتتاح بھی کیا۔
قبل ازیں چیف آف آرمی سٹاف کی آمد پر کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جی او سی 12انفنٹری ڈیو میجر جنرل واجد عزیز نے ان کا استقبال کیا۔
یہ تحریر 339مرتبہ پڑھی گئی۔