ہلال نیوز

چیف آف آرمی سٹاف کا دورہ ٔ کراچی

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے گیریژن آفیسرز سے خطاب کیا اور پیسز (PACES) چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور میکانائزڈ (Mechanised) فارمیشن کا معائنہ بھی کیا۔تربیتی دستوں سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ جنگی مہارت میں جدت اور بنیادی سپاہیانہ صلاحیت کا جسمانی صحت اور تربیت سے براہ راست تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی چُستی اور تربیت کے اعلیٰ معیار پر پاک فوج کو فخر حاصل ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پرکمانڈر کراچی کور لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیزبھی اُن کے ہمراہ تھے۔



 

یہ تحریر 73مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP