ہلال نیوز

چیف آف آرمی سٹاف کا دورۂ کوئٹہ اور متاثرین سے تعزیت

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔ ہیڈکوارٹرز سدرن کمانڈ میں آرمی چیف کو صوبے میں درپیش سکیورٹی چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لئے اقدامات بشمول پاک ایران اور پاک افغان مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے مچھ کے سوگوار خاندانوں سے ملاقات کی اور اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے ہزارہ برادری کے ایک اجتماع سے خطاب بھی کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے یقین دہانی کرائی کہ اس گھنائونے واقعے کے ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔



 بعدازاں گیریژن افسروں سے خطاب میں چیف آف آرمی سٹاف نے کہاکہ اپنی سٹرٹیجک صلاحیتوں کی وجہ سے بلوچستان دشمنوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔ اس کی ترقی اور خوشحالی ہی ملک کی ترقی ہے۔ ہم دشمن کی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بلوچستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے افسران کی امن کے قیام کے لئے ،تیاریوں اور کوششوں کی تعریف کی۔
 

یہ تحریر 216مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP