ہلال نیوز

چیف آف آرمی سٹاف کا امریکہ کا سرکاری دورہ

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکہ کا سرکاری دورہ کیا۔ اِس دورے کے دوران انہوں نے سیکرٹری آف ڈیفنس جنرل لائیڈ جیمز آسٹن(ر) مشیر برائے قومی سلامتی جیکب جیر میاسلیون اور ڈپٹی سیکرٹری آف سٹیٹ وینڈی روتھ شرمین سے ملاقات کی۔



ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سربراہ پاک فوج نے امریکی حکام کی حمایت کا یہ کہہ کر شکریہ ادا کیا کہ ''پاکستان میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے ہمارے عالمی شراکت داروں کی مدد بہت ضروری ہو گی۔''  دونوں فریقین نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے اور دونوں ممالک اقتصادی ، تجاری اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آئندہ بھی بہتر بناتے رہیں گے۔



جنرل قمر جاوید باجوہ نے فلوریڈا میں سمندری طوفان سے ہونیوالے نقصانات پر بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران یہ بھی کہا گیا کہ دونوں ممالک افغانستان سمیت اہم بین الاقوامی مسائل پر متفق ہیں اور خطے میں امن و امان اور استحکام کو بہتر بنانے کے لیے تعاون کی ضرورت ہے۔

یہ تحریر 89مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP