ہلال نیوز

پی این وار کالج لاہور میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افئیر ز کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر سیمینار کا انعقاد

گزشتہ دنوں پاکستان نیوی وار کالج ، لاہور میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر انتظام '' مسئلہ کشمیر - بھارتی آئین کے آرٹیکل35-A اور 370 کی تنسیخ :علاقائی و عالمی سلامتی پر اسکے مضمرات''  کے عنوان پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔یہ سیمینار پاک بحریہ کے زیر انتظام دسمبر 2019 میںمنعقدہونے والی میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کے سلسلے کی کڑی تھا ۔ سیمینار کے پہلے اجلاس میں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر جناب سردار مسعود خان اور دوسرے اجلاس میں چیئرمین کشمیر کمیٹی ، سید فخر امام نے بحیثیت ِمہمان ِ خصوصی  شرکت کی ۔ 
 سیمینار کے انعقاد کا مقصد پالیسی سازوں، سکالرز اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم اور اس کے پاکستان اور خطے کے لئے خطرات کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سردار مسعود خان نے کہا کہ 5 اگست کو اٹھائے جانے والے بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور جنیوا کنونشن کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔ صدر آزاد جموں و کشمیر نے اس سیمینار کے انعقاد کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ اپنے کشمیری بھائیوں کی برحق اور سچ پر مبنی جدوجہد کو اُجا گر کرنے کے لئے ملک کی دیگر یونیورسٹیاں بھی اسی طرز کے سیمینار منعقد کریں گی۔
  دوسرے اجلاس کے مہمانِ خصوصی چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ مسئلہ کشمیرکشمیری عوام کی رضامندی کے بغیر حل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنا اقوام متحدہ کی   ذمہ داری ہے۔چیئرمین کشمیر کمیٹی نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی مقبوضہ جموںو کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
سیمینار میں دیگرمعزز شخصیات بشمول فوجی افسران، شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے افراد، تِھنک ٹینکس ، میڈیا نمائندگان اور بحریہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔



 

یہ تحریر 24مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP