ہلال نیوز

پی این سالانہ فلیٹ ایفی شینسی پریڈ

گزشتہ دنوں سالانہ فلیٹ ایفی شینسی پریڈ کا انعقاد پی این ڈاک یارڈ کراچی میں کیا گیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اس موقع پربطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔پی این ڈاک یارڈ آمد پرکمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔
ایفی شینسی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ نے پاک بحریہ کے جنگی بیڑے کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور تفویض کردہ اہم آپریشنل مقاصد اور اہداف کو کامیابی کے ساتھ حاصل کرنے پر افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی۔چیف آف دی نیول سٹاف نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاک بحریہ خطے کے بدلتے  جیو پولیٹیکل حالات سے بخوبی واقف ہے اور ملک کے سمندری محاذوں کا دفاع کرنے کے لئے پرعزم ہے۔



قبل ازیں اپنے استقبالیہ خطاب میں، کمانڈر پاکستان فلیٹ نے سال 2020 کے دوران پی این فلیٹ کی آپریشنل سرگرمیوں کو اُجاگر کیا جس میں بالخصوص میزائل فائرنگ، اہم سمندری مشق سی سپارک 2020، ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پیٹرول اور بیرونِ ملک تعیناتیوں کا جائزہ پیش کیاگیا۔
بعد ازاں، چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاکستان نیوی فلیٹ کے مختلف سکواڈرنز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے یونٹس میں ایفی شینسی ایوارڈز اور شیلڈز تقسیم کیں۔
 

یہ تحریر 147مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP