ہلال نیوز

پاک نیوی کا پشوکان گوادر میں فری میڈیکل  کیمپ

گزشتہ دنوں پاک نیوی اور روٹری (Rotary) انٹرنیشنل نے ساحل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے گوادر کے قریب پشوکان (Pishukan) کے مقام پر صحت سماعت سکرینگ کے حوالے سے مفت  کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ماہر ڈاکٹرز، ای این ٹی ماہرین، آڈیولوجسٹ اور GDMO نے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت آلات سماعت بھی مہیا کئے۔
پاک نیوی نے ہمیشہ ساحلی پٹی پر مقیم افراد کو اعلیٰ علاج مہیا کرنے کی کوشش کی ہے ، حالیہ میڈیکل  کیمپ اس کی زندہ مثال ہے۔


یہ تحریر 51مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP