ہلال نیوز

پاک نیوی مینگرووز شجرکاری مہم

گزشتہ دنوں پاک نیوی نے صوبہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مینگرووز شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ مہم کا افتتاح مہمانِ خصوصی کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے پورٹ بن قاسم کے مقام پر مینگروو کا پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنا پیغام بھی بھیجا جس میں انہوں نے اُن چیلنجز کو اُجاگر کیا جو موجودہ مینگرووز کے جنگلات کو درپیش ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ مینگرووز کے جنگلات سے ڈھکا علاقہ وقت کے ساتھ کم ہورہا ہے جس کی مختلف وجوہات ہیں جس میں تازہ پانی کی کمی، سمندری آلودگی، ساحلی کٹائو اور مینگرووز کی کٹائی شامل ہے۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ مینگرووز کے جنگلات کی بقاء کے لئے نئے پودے لگائے جائیں۔



کرونا وبا کی وجہ سے تقریب کو محدود پیمانے پر منعقد کیا گیا۔ جس میں سندھ اور بلوچستان کے محکمہ جنگلات اور آئی یو سی این کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
 

یہ تحریر 118مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP