ہلال نیوز

پاک فوج کی ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں

گزشتہ دنوں آنے والے زلزلے کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کی ریسکیو ٹیم ترکی میں ترک بھائیوں کی جان بچانے اور امداد کی بھرپور کوششوں کا حصہ رہی۔ مشکل گھڑی میں پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم پر مشتمل33ارکان نے ترکیہ میں 17روزہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کئے اور لوگو ں کی داد رسی کی۔



 اس سلسلے میں پاک فوج کی ریسکیو ٹیم ملبے تلے دبے متعدد افراد کو زندہ باہر نکالنے میں کامیاب رہی ۔ مزید برآں ملبے تلے دبے افراد کی نعشیں نکال کر ورثاء کے حوالے بھی کی گئیں۔
 پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں اور پیشہ ورانہ خدمات کا نہ صرف پاکستان بلکہ ترک حکومت اور عوام  نے بھی اعتراف کیا ہے۔

یہ تحریر 107مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP