ہلال نیوز

پاک فوج کا ٹڈی دل سے بچاؤ مہم کا باقاعدہ آغاز

 پا ک فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل سے بچائو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اس پروگرام کے تحت منگلا کور ٹڈی دل کے حملوں کے باعث ممکنہ غذائی قلت سے بچنے اورفصلوںکو محفوظ رکھنے کے لئے پنجاب کے چھ اضلاع خوشاب ، بھکر ، جھنگ، میانوالی ، جہلم اور چکوال میں محکمہ خوراک و زراعت  اور سول انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ ٹڈی دل کے ممکنہ مسکن اور مستقبل میں اس کے حملوں کا درست اندازہ لگانے کے لئے سپارکو نے نقشہ جات بھی جاری کئے ہیں۔ جس کے پیش نظر فروری کے آغاز سے ہی ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی جاری ہے۔جس کی روشنی میں منگلا کور کی جانب سے 14 مئی تک تقریباََ 1278647ایکڑ علاقے کاسروے مکمل اور 38191 ایکڑ علاقے میںحشرات کش سپرے کیا جا چکا ہے۔ منگلا کور ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے نہ صرف سول انتظامیہ سے تما م متاثرہ اضلا ع میںہرممکن تعاون جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ اپنے عملے کو کروناوائرس سے بچانے کے لئے بھی متحرک ہے۔ 



اس موقع پر کمانڈر منگلا کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل تدارک کے لئے ''ٹڈی دل سے بچائو مہم'' انتہائی اہمیت کی حامل ہے جوکہ ملک کو نہ صرف کسی بھی ممکنہ غذائی قلت سے بچانے کے لئے سود مند ہوگی بلکہ ایسے سیکڑوں افرادکے ذریعہ معاش کو بھی متاثر ہونے سے بچا سکے گی جوکہ پہلے ہی کرونا وائرس جیسی وبا کے خلاف برسر پیکار ہیں۔
 

یہ تحریر 150مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP