ہلال نیوز

پاک فضائیہ کے زیر اہتمام 'پاکستان: مستقبل کا علاقائی ایوی ایشن کا مرکز' پر عالمی سیمینار کا انعقاد

پاک فضائیہ کے زیر اہتمام 'پاکستان: مستقبل کا علاقائی ایوی ایشن کا مرکز' پر عالمی سیمینار کا انعقاد

گزشتہ دنوں پاک فضائیہ کے زیرِ اہتمام ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاکستان: 'مستقبل کا علاقائی ایوی ایشن کا مرکز' کے موضوع پر عالمی سیمینار منعقد ہوا۔ ایئر وائس مارشل عامر مسعود نے اس موقع پر افتتاحی خطاب کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود اس سیمینار کے مہمانِ خصوصی تھے۔

 شرکاء سے خطاب کے دوران پاک فضائی کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر پاکستان کا سب سے بڑا ایوی ایشن ادارہ ہے اور اسی ناتے تمام علاقائی ایوی ایشن مراکز کو یکجا کرکے پاک فضائیہ ایک مرکزی ایوی ایشن ادارہ قائم کرنے کا اقدام کرے گا جو کہ قومی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے انتہائی منافع بخش ثابت ہوگا۔

چین اور ترکی کے ایوی ایشن اور ایروسپیس سے منسلک اہم مقررین نے بھی اس سیمینار میں ایوی ایشن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب میں پاک فضائیہ کے اعلیٰ حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، پاکستان میں مقیم مختلف ممالک کے دفاعی و ایئراتاشی اور مختلف تعلیمی اداروں کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

 


صدر آزادجموں و کشمیر کا ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

گزشتہ دنوں صدر آزادجموں و کشمیر سردار مسعود خان نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضایہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر آزادجموں و کشمیر نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو سراہا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف حالیہ عرصے میں جاری آپریشن میں پاک فضائیہ کے بنیادی کردار کی بھی تعریف کی۔


یہ کالم 62 مرتبہ پڑھا ہے

اس کالم پر اپنے خیالات تحریر کریں

Success/Error Message Goes Here
برائے مہربانی اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں اور اس مضمون پر اپنے خیالات تحریر کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road Sadar, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-1617

  • [email protected]

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP