گزشتہ دنوں ا پنے ترک بھائیوں کی داد رسی کے لیے پاک فضائیہ کا آئی ایل 78طیارہ اور سی 130 خیمے اور دیگر اشیائے ضروری لے کر لاہور ایئر بیس سے ترکیہ کے شہر ادانہ پہنچ گیا۔ طیاروں میں پاکستانی عوام کی طرف سے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان ضرورت مندوں تک پہنچایا گیا۔ پاک فضائیہ نے ترکیہ میں پھنسے خاندانوں اور خصوصاً طلباء کے انخلاء کو وزارت خارجہ اور ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے کی مدد سے کامیاب بنایا اور باحفاظت ان کو وطن واپس پہنچایا۔
پاکستانی طلبا اور خاندانوں نے انہیں پاکستان واپس لانے اور بیرون ملک قدرتی آفت میں پھنسے ہم وطنوں کو بچانے میں پاک فضائیہ کی مجموعی کوششوں کو سراہا۔ این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کی معاونت سے پاک فضائیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے اس نوعیت کے دیگر آپریشنز جاری ہیں۔
یہ تحریر 90مرتبہ پڑھی گئی۔