ہلال نیوز

پاک فضائیہ نے تیسواں چیف آف ائیر سٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ جیت لیا۔

گزشتہ دنوں پاک فضائیہ نے اسلام آبادپولو کلب میں کھیلا جانے والا تیسواں چیف آف ائیر سٹاف چیلنج کپ پولوٹورنامنٹ جیت لیا۔ ایک سنسنی خیز فائنل میں پاک فضائیہ نے پی اے ایف بلیو کو پانچ کے مقابلہ میں چار گول سے شکست دی اور ٹائٹل کی حقدار ٹھہری۔ اس فائنل کے مہمانِ خصوصی سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تھے۔



 ٹورنا منٹ میں پی اے ایف، پی اے ایف بلیو، پی اے ایف وائیٹ، آسیان کالاباغ، بوکیوال، براق اے ایس سی، ہاکونہ مٹاٹا اور پی بی جی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ سفارت کاروں، فوج اور اعلیٰ سول عہدیداران کے علاوہ پولو گیم کے شائقین نے یہ دلچسپ فائنل میچ دیکھا۔ چیف آف ائیر سٹاف چیلنج پولو کپ 1985  میں پہلی دفعہ منعقد کیا گیا اور اس کے بعد سے یہ پاک فضائیہ کے سپورٹس کیلنڈر میں ایک اہم حیثیت حاصل کر چکا ہے۔
میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اور جیتنے والی ٹیم کو چیف آف ائیر سٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ کی ٹرافی دی۔ ائیر چیف نے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی اور پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر کلب انتظامیہ کی تعریف کی۔ مہمان خصوصی نے نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے کھیلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
 

یہ تحریر 64مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP