ہلال نیوز

پاک بحریہ کے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد

گزشتہ دنوںپاک بحریہ نے صوبہ سندھ اور بلوچستان کے علاقوںگھارو، بابا آئی لینڈ، عبدالرحمن گوٹھ، ابراہیم حیدری، گڈانی اور گجو میں مفت آئی اور میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا۔ ان کیمپس کے انعقادمیں حاجی رزاق جانو میموریل ٹرسٹ ، آئی سائٹ ٹرسٹ ، ساحل ویلفیئر ایسوسی ایشن اوراُلفت فاؤنڈیشن کاتعاون بھی حاصل تھا۔ 
میڈیکل کیمپس میں تجربہ کار ڈاکٹرز اور ماہر عملے پر مشتمل ٹیمیں تعینات کی گئیں۔ ٹیموں نے گھارو، بابا آئی لینڈ، عبدالرحمن گوٹھ، ابراہیم حیدری،گڈانی، گجو اور ملحقہ علاقوں سے آنے والے مریضوں کامعائنہ کیا اورانہیں سرجری کی سہولیات فراہم کیں۔ بینائی سے متعلق بنیادی علاج معالجے کے ساتھ ساتھ آئی کیمپس میں معمولی نوعیت کے آپریشنز سرانجام دئیے گئے جبکہ مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ مقامی افراد کو بیماریوں سے بچاؤ، بچوں کی صحت، رہائشی علاقوں کی صفائی ستھرائی ، زچگی میں صحت کے مسائل اور غذائی کمی سے متعلق آگاہی کے لئے لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔



 

یہ تحریر 42مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP