ہلال نیوز

پاک بحریہ کے زیر اہتمام 62 ویں یومِ گوادرکی تقریبات

گزشتہ دنوں پاک بحریہ نے 62 واں یومِ گوادر روایتی جوش و جذبے سے منایا۔ گوادر کی پاکستان میں شمولیت کی مناسبت سے یہ دن ہر سال منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں پاک بحریہ کے تحت گوادر میں متعدد تقریبات کا انعقاد کیا گیا،کمانڈر کوسٹ ،وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے تقریب میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔ 
مہمانِ خصوصی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ساحلی خطے کی ترقی کے لئے پاک بحریہ کے عزم کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے گوادر بندرگاہ اور پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پاک بحریہ کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔یاد رہے کہ 1958 میں عمان کی جانب سے گوادر کو باضابطہ طور پر پاکستان کے حوالے کیا گیاتھا۔ آغاز میں پاک بحریہ کے اس وقت کے لیفٹیننٹ افتخار احمد سروہی کی سربراہی میں بحریہ کی پلاٹون نے گوادر میں پاکستان کا قومی پرچم لہرایا تھا۔



یومِ گوادر کا آغاز پی این ایس اکرام،گوادرمیں منعقدہ پرچم کشائی کی ایک شاندار تقریب سے ہوا۔ پاک بحریہ کی جانب سے مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں جن میں بوٹ ریلی کاانعقاد، ہوور کرافٹ کی مشقوں کا مظاہرہ، سپیشل سروس گروپ (نیوی) اور نیول ایوی ایشن کے ساحلِ سمندر پر مظاہرے شامل تھے۔
یومِ گوادر کی تقریبات کے انعقاد کا مقصد عوام میں گوادر کی تاریخ کے بارے میں آگہی کا فروغ ہے۔ معززین ِ شہر، عسکری افسران اور مقامی حکام سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے کورونا کی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اِن تقریبات میں شرکت کی۔
 

یہ تحریر 153مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP