ہلال نیوز

پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام مفت میڈیکل  کیمپ کا انعقاد

پاکستان کے ساحلی علاقوں میں آباد کم آمدنی والے خاندانوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی اور کوروناوائرس وبا کی دوسری لہر کے دوران مناسب طبی سہولیات کی فراہمی اور سماعتی مسائل کی سکریننگ کے لئے پاک بحریہ کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیا۔ یہ میڈیکل کیمپ اورماڑہ میں واقع پاک بحریہ کے ہسپتال پی این ایس درمان جاہ میں قائم کیا گیا جس میں روٹری انٹر نیشنل اور ساحل ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اشتراک حاصل رہا۔ 



آنکھ، ناک،گلے کی بیماریوں  کے ڈاکٹروں اورماہرینِ سماعت کی ٹیم نے کیمپ میں دستیاب جدید تشخیصی آلات کی مددسے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت مشاورت فراہم کی۔ کیمپ میں کئی مریضوں کو مفت سماعتی آلات بھی فراہم کئے گئے ۔ اس  کیمپ سے کثیر تعدادمیں مریض مستفید ہوئے۔
 

یہ تحریر 195مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP