ہلال نیوز

پاک بحریہ مینگرووز اُگائو مہم 2019

گزشتہ دنوںحکومت پاکستان کے صاف اور سر سبز پاکستان وژن کے تحت پاک بحریہ نے اپنی مینگروو ز اگائو مہم 2019 کا آغاز کیا۔بن قاسم پورٹ کراچی میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے دوران پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیاض جیلانی نے مینگروو کا پودا لگا کر اس مہم کاآغاز کیا۔
تقریب سے خطاب کے دوران مہمانِ خصوصی وائس ایڈمرل فیاض جیلانی نے کہا کہ یہ مینگرووز اُگائو مہم ہمیں قدرتی ماحول کے ساتھ اپنا تعلق بہتر اور مضبوط بنانے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ نے گزشتہ تین سال میں سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر چالیس لاکھ سے زائد مینگرووز کے پودے اُگائے ہیں۔
تقریب میں انٹر نیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر کے ملکی نمائندے محمود اخترچیمہ ، سینیئر ملٹری اور سول افسران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ، فشری فوک سوسائٹی اور محکمہ جنگلات کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔



 

یہ تحریر 51مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP