ہلال نیوز

پاک بحریہ اور رائل بحرین ڈیفنس فورس کی مشترکہ مشق شاہین الجزیرہ

گزشتہ دنوں پاکستان نیوی سپیشل سروس گروپ اور رائل بحرین ڈیفنس فورس کی سپیشل آپریشن فورس کی مشترکہ مشق شاہین الجزیرہ 2019کراچی میں اختتام پذیرہوئی۔سالانہ بنیادوں پر منعقد ہونے والی یہ مشق اپنے سلسلے کی تیرھویں مشق تھی جو مسلسل دس دن تک جاری رہی۔
مشق کے اہم مقاصد میں مضبوط عسکری تعلقات ، سپیشل آپریشن فورسز کے مابین روابط، مشترکہ آپریشنز کی تیاری میں بہتری اور پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ شامل تھا۔ دونوں افواج کی سپیشل آپریشنز فورسز نے مشق کے دوران میری ٹائم انٹر ڈکشن آپریشنز(Maritime Interdiction Operations)، سیل ٹیمز انسرشنز ٹیکنیکس اور فراگ مین آپریشنز (SEAL Teams Insertion Techniques and Frogman Operations)کے انعقاد سے بھر پور استفادہ کیا۔مشق کا اختتام بحیرہ عرب میں مشتر کہ بورڈنگ آپریشن کے شاندار مظاہرے سے ہوا جس میں پاک بحریہ کے بحری جہازوں ، سی کنگ ہیلی کاپٹر، سپیشل فورسز بوٹس،  پاک بحریہ اور بحرین کی سپیشل آپریشنز فورسز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ مشق کے اختتامی مرحلے کا انعقاد بحیرہ عرب میں ہوا جس کا مشاہدہ پاک بحریہ کے جہاز پر موجود بحرین کی نیول سپیشل فورس کے کمانڈر نے کیااور اعلیٰ پیشہ ورانہ انداز میں مشق کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔



 

یہ تحریر 89مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP