ہلال نیوز

پاک آرمی کی انٹر سروسز فائرنگ کمپیٹیشن میں کامیابی

39 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سنٹرل میٹ کے مقابلے کی اختتامی تقریب میں صدرِ پاکستان نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی

گزشتہ دنوں پاک آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے39ویں قومی شوٹنگ مقابلے جہلم کے قریب مارک مین شپ فائرنگ رینجز میں منعقد ہوئے۔ان مقابلوں میں تینوں مسلح افواج ، سول آرمڈ فورسز، پنجاب ٹیم، کے پی کے، اسلام آبادپولیس، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس، لاہور گیریژن شوٹنگ گیلری اور فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن کے کل953 شوٹرز نے حصہ لیا۔  مقابلوں کا انعقاد25 مرحلوں میں کیاگیا جو چار ہفتوں تک لانگ پیرامیٹ میں جاری رہے۔ ان مقابلوں میں جنگی کارروائیوں میں زخمی ہونے والے افسروں اور جوانوںنے بھی حصہ لیا۔ پاک آرمی سب سے زیادہ پوائنٹ حاصل کرکے انٹرسروسز فائرنگ کمپیٹیشن کی فاتح قرار پائی۔



اختتامی تقریب کے موقع پر صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ صدرِ پاکستان کی آمد کے موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اُن کا خیرمقدم کیا۔
مہمانِ خصوصی صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ہرشوٹنگ کیٹگری کے فاتح اور رنرز اپ میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ ملٹری شوٹنگ کا سب سے بڑا اعزاز ماسٹر ایٹ آرمز منگلا کور کے سپاہی محمد ندیم نے حاصل کیا۔
صدر نے خطاب کرتے ہوئے شوٹرز کی اعلیٰ کارکردگی اور مارک مین شپ کے معیار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نشانہ بازی فوج کی بنیادی مہارت میں سے ہے اور یہ مہارت کسی بھی فوجی کے لئے اعزاز کا باعث ہوتی ہے۔ اپنے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم قومی استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔



 

یہ تحریر 82مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP