ہلال نیوز

پاکستان کو ترقی کی نئی منزلوں کی جانب گامزن کرنے کے لئے نوجوانوں کو اپنا خاص کردار ادا کرنا ہوگا۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جی سی یونیورسٹی لاہور کے کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت گریجویٹ ہونے والے طلباء و طالبات میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کئے

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے کانووکیشن کے موقع پر بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے گریجویٹ ہونے والے طلباء و طالبات میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کئے۔



تقریب سے خطاب کے دوران چیف آف آرمی سٹاف کا کہنا تھا کہ جی سی یونیورسٹی تعلیمی اداروں کے تاج میں نگینے کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ ہمیشہ سے ایسے ہونہار پیدا کرتی رہی ہے جو بین الاقوامی طور پر سراہے جاتے ہیں اور اپنے اپنے میدان میں ملک کا نام روشن کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ قائد کے وژن کے مطابق بھرپور محنت اور وقار کے ساتھ اپنا مقصد حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھیں۔ پاکستان کو ترقی کی نئی منزلوں کی جانب گامزن کرنے کے لئے نوجوانوں کو اپنا خاص کردار ادا کرنا ہوگا۔ تقریب میں چانسلر جی سی یونیورسٹی لاہور چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب اور وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی بھی موجود تھے۔
 

یہ تحریر 81مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP