ہلال نیوز

پاکستان کا مفید شہری بننے کے لئے محنت اور لگن جاری رکھیں، جنرل قمرجاوید باجوہ

چیف آف آرمی سٹاف کی مختلف تعلیمی بورڈز میں پوزیشنز حاصل کرنے والے اتحادِ تنظیماتِ مدارس پاکستان کے طلباء سے جی ایچ کیو میں ملاقات

گزشتہ دنوں اتحاد تنظیماتِ مدارس پاکستان کے انٹرمیڈیٹ میں اعلیٰ نمبر لینے والے طلباء سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ 13 طلباء ، جن میں 4 لڑکیاں بھی شامل ہیں، نے مختلف تعلیمی بورڈز میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کیں۔ چیف آف آرمی سٹاف نے تمام طلباء کو مبارکباد پیش کی اور زور دیا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی محنت اور لگن کو جاری رکھیں تاکہ پاکستان کے مفید شہری بن سکیں۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہاکہ مدارس کو قومی تعلیمی دھارے میں لانے کی کوشش طلباء کے مستقبل کے لئے مفید ثابت ہوگی۔ بعدازاں چیف آف آرمی سٹاف نے طلباء کو انعامات اور اساتذہ و والدین میں سوینئرز  تقسیم کئے۔



 

یہ تحریر 73مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP