ہلال نیوز

ٹیچر ریفریشر ٹریننگ پروگرام

گزشتہ دنوں گلگت  بلتستان کے دور افتادہ ضلع شگر میں پاک فوج کے زیرانتظام منعقد کئے گئے ٹیچر ریفریشر ٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب کا انعقاد گورنمنٹ بوائز انٹر کالج شگر میں ہوا۔ تقریب میں فورس کمانڈر گلگت  بلتستان، کمشنر  بلتستان، ڈی آئی جی  بلتستان اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
ریفرریشر ٹریننگ پروگرام کے دوران 30 خواتین سمیت 150 اساتذہ کو تربیت دی گئی۔ان 150افراد میں 89 پرائمری ،22 مڈل اور 39 ہائر سیکنڈری سطح کے سکولوں کے اساتذہ شامل تھے ۔تربیت ضلع شگر کے محکمہ تعلیم اور پبلک سکول اینڈکالج سکردو کے 35 ماہر اساتذہ کے زیر نگرانی دی گئی۔



فورس کمانڈر نے اساتذہ میں اسناد تقسیم کیں اور ضلع شگرکے محکمہ تعلیم، پبلک سکول اینڈ کالج سکردو اور پروگرام کی انتظامیہ کی کاوشوں کو، پروگرام کے کامیاب انعقاد پہ سراہا۔
 

یہ تحریر 22مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP