ہلال نیوز

ملتان گیریژن ایجوکیشن سسٹم کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات

گزشتہ دنوںملتان گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے زیر ِاہتمام ملتان گیریژن میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات برائے سال2019کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کما نڈر ملتان کورلیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف تھے۔ انہوںنے اس موقع پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات اوراساتذہ میں اسناد،شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔کور کمانڈر نے طلبائ، اساتذہ اور انتظامیہ کی محنت کی تعریف کی۔
تقریب میں طلباء وطالبات کے علاوہ والدین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔والدین نے ادارے کی اچھی تعلیم وتربیت ،اساتذہ کی محنت اور اعلیٰ انتظامی ا مور کے حوالے سے کور کمانڈر کا شکر یہ ادا کیا۔   
 

یہ تحریر 19مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP