ہلال نیوز

واٹر فلٹریشن پلانٹ

ٹانک کے علاقے مانجھی خیل کے مقام پر ہیڈ کوارٹر ایف سی سائوتھ کے خصوصی تعاون سے علاقے کے مکینوں اور مسافروں کے لئے پینے کے ٹھنڈے پانی کا فلٹریشن پلانٹ نصب کیا گیا ہے۔ سیکٹر کمانڈرساؤتھ نے مذکورہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر خان آفریدی،کمانڈنگ آفیسر 24سندھ رجمنٹ اور مقامی صحافی بھی موجود تھے۔ علاقہ مکینوں نے فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے پر ہیڈکوارٹر ایف سی ساؤتھ اور سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔


یہ تحریر 20مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP