متفرقات

نوجوان نسل پُرامن ، مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں بھرپور کردار ادا کرے۔جنرل قمرجاوید باجوہ

چیف آف آرمی سٹاف کاآئی ایس پی آر  انٹرنشپ پروگرام 2019 میں شریک طلباء و طالبات سے خطاب

نوجوان نسل کسی بھی قوم کے روشن مستقبل کی ضامن ہوتی ہے۔ قوم کی کامیابی کا دارو مدار نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور اُن کی رہنمائی پر ہوتا ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے آئی ایس پی آر نوجوانوں کے لئے ایک جامع اور مؤثر تربیتی پروگرام کا بندوبست کرتا آرہا ہے جو عسکری قیادت کے نوجوان نسل کے حوالے سے ویژن کا عکاس ہے۔ اس سال بھی 24 جون سے2اگست تک چھ ہفتوں پر مشتمل انٹرنشپ پروگرام کا اہتمام کیاگیا کہ جس میں ملک کے طول و عرض میں واقع مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں کے350 سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ ان میں اسلام آباد، راولپنڈی اور پنجاب کے تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ صوبہ سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورقبائلی اضلاع کے طلبہ بھی شامل تھے۔ 





آئی ایس پی آر انٹرنشپ پروگرام 2019 کا مقصد نوجوانوں کے زرخیز ذہنوں کی روشن پاکستان کی زندہ اُمید اورجاوداں اُمنگ سے آبیاری کرنا تھا۔ اس پروگرام کے نمایاں خدوخال میںپاکستانیت، قومی یکجہتی ، نظریہ پاکستان اور قومی تشخص اور فکرِ اقبال و قائد کی تفہیم شامل تھے۔ اس کے علاوہ ملکی سلامتی کو درپیش خطرات ، ملکی معاشی مسائل اور دستیاب مواقع ، ملکی اور غیرملکی میڈیا کے عوامل اور سوشل میڈیا کے درست استعمال سے آگاہی بھی دی گئی۔ نیز مسئلہ کشمیر، پاک چین اقتصادی راہداری اور نیوکلیئر سکیورٹی کے علاوہ پاکستان کے تعلیمی مسائل، نوجوانوںکی قائدانہ صلاحیتوںکے نکھار،فنونِ لطیفہ اور کھیلوں کے حوالے سے لیکچرز کا بندوبست بھی کیاگیا۔ علاوہ ازیں افواجِ پاکستان کی تنظیم اور تربیتی نظام، عالمی و علاقائی امن اوروطن کی سلامتی و ترقی میں پاک فوج کے مثالی کردار سے روشناسی بھی پروگرام کا حصہ تھی۔
 

انٹرنشپ کے شرکاء کے ذہنو ں کو منور کرنے والے معزز اور معتبر ناموں میں  پروفیسر فتح محمدملک ، پروفیسر جلیل عالی،  ڈاکٹر ریاض احمد، ڈاکٹر شاہد صدیقی، محترمہ فوزیہ سعید، ڈاکٹر محمداشرف، ڈاکٹر فتح الدین، شکیل احمد رامے، محترمہ پریش چوہدری، ڈاکٹر عابد قیوم سلہری، کرنل(ر) احمدنواز، محترمہ مشال ملک، نامور صحافی ارشد شریف، ڈاکٹر معید پیرزادہ اور انیقہ نثار کے علاوہ معروف کرکٹر شاہدآفریدی اورمشہور گلوکار شہزاد رائے شامل تھے۔ ان کے علاوہ  افواجِ پاکستان کے متعلقہ سینیئر افسران نے بھی مختلف موضوعات پر انٹرنشپ کے شرکاء کو لیکچرز دیئے۔

 نوجوانوں کو پاک فوج کی تابناک تاریخ سے روشناس کرانے اور ان کے جذبہ ٔ حب الوطنی کو ابھارنے کی غرض سے آرمی میوزیم راولپنڈی کا مفصل دورہ بھی کروایاگیا۔ اس کے علاوہ آرمی ایوی ایشن کی دہشت گردی کے خلاف طویل اور صبرآزما قومی جنگ میں فیصلہ کن کردار کو سمجھنے اور مختلف ہیلی کاپٹرز اور جہازوں کے مشاہدے کے لئے قاسم آرمی ایوی ایشن بیس راولپنڈی کے دورے کے دوران بھی طلبہ کی دلچسپی اور جوش و جذبہ دیدنی تھا۔

انٹر نشپ کے آخری ہفتہ کے دوران طلباء و طالبات سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کیااور اُنہیںایک پُرامن، مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں بھرپور کردار ادا کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو قومی ترقی کے لئے بروئے کار لانے پر زور دیا۔ سپہ سالار نے پاکستان کی نوجوان نسل پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور مادرِ وطن کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزماہونے میں اُن کے مثالی کردار کو سراہا۔انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل اس کے باصلاحیت نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ انٹرنشپ پروگرام کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے طلباء وطالبات میںاسناد تقسیم کیں اور  انہیںعزمِ عالی شان کے ساتھ آگے بڑھتے رہنے کی تاکید کی۔


 




 



 

یہ تحریر 69مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP