ہلال نیوز

محمدعلی جناح اوپن شوٹنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد

گزشتہ دنوں دوسری محمد علی جناح اوپن شوٹنگ چیمپیئن شپ بہاولپور میں منعقد ہوئی۔کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے افتتاحی تقریب کا آغاز کیا ۔ اس چیمپیئن شپ میں مرد، خواتین، نوجوان اور پروفیشنل نشانہ بازوں، مقامی اور بین الاقوامی شوٹرز نے مختلف طرز کے27 میچز میں حصہ لیا۔اس چیمپیئن شپ میں عسکری اور سویلین شوٹرز کو مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کیا گیا جس کا مقصد شوٹنگ جیسے کھیل کو قومی سطح پر فروغ دیناہے۔ 
شوٹنگ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب18 دسمبر 2019 کو بہاولپور میں منعقد ہوئی۔جس میں لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن ، انسپکٹر جنرل ٹرینگ اینڈ ایویلیوایشن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے مہمان خصوصی کو شوٹنگ چیمپیئن شپ کے انعقاد اور 1500میٹر ایکسٹرا لانگ سنائپر رینج کی تیاری سے متعلق کاوشوں سے آگاہ کیا۔ مہمان خصوصی نے طویل فاصلے سے شوٹنگ کرنے کی مہارت کی ضرورت پر زور دیا جو نشانہ بازی کے لئے    پیشہ ورانہ طور پر نہایت مفید ہے۔ جنرل آفیسر نے 1500میٹر لانگ رینج سے کیاجانے والا فائردیکھا۔ تقریب کے آخر میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اختتامی تقریب میں خواتین، بچوں ، شہریوں اور غیر ملکی شوٹرز سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔



 

یہ تحریر 71مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP