آرمی چیف نے باجوڑ میں پاک افغان بارڈر پر تعینات فوجیوں کے ساتھ عید کا دن گزارا
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے باجوڑ میں پاک افغان باڈر پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور پاکستان کی مسلح افواج پاکستان کی علاقائی سا لمیت کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ "پاکستان کے محافظوں کے لیے، مشکل خطوں یا موسم سے قطع نظر اور پیاروں سے دور ہونے کے باوجود، ڈیوٹی کو مقدم رکھا جاتا ہے اور ہمارے پیارے ملک کی سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدس کوئی چیز نہیں۔" انہوں نے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ عید کے اس دن ہمیں مادر وطن کے دفاع اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ انہوں نے اس خاص دن پر شہدا کے اہل خانہ کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چیف آف آرمی سٹاف نے سرحد کی حفاظت کرنے والے فوجیوں کی آپریشنل چوکسی کو سراہا۔قبل ازیں آمد پر کمانڈر پشاورکور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
یہ تحریر 170مرتبہ پڑھی گئی۔