ہلال نیوز

فری میڈیکل اور آئی  کیمپ 

گزشتہ دنوں کمانڈر بہاولپور کورلیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء کی خصوصی ہدایت پر  چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں عوام کی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کا مربوط منصوبہ تیار کیاگیا۔اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پاک فوج کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جو کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے تعاون سے چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے سر گرم ہیں۔



 کڈوالہ تحصیل یزمان میں الشفا آئی ٹرسٹ، روٹس سکول سسٹم ، ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے تعاون سے آئی اور فری میڈیکل  کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس  کیمپ  میں غریب  اور نادار مریضوں کے لئے امراض چشم کی تشخیص و علاج اور مفت لیزر آئی سرجری کے ذریعے موتیے کے علاج کا اہتمام کیا گیا ۔ نیز ضرورت مند افراد کو مفت چشمے اور ادویات بھی مہیا کی گئیں۔ دور افتادہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے موبائل ہیلتھ یونٹس کے ساتھ ساتھ الشفا آئی ٹرسٹ کی ٹیم تحصیل یزمان کے مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ بھی کر رہی ہے جس میں طلباء کی آئی سکریننگ اور مفت علاج کیا جارہا ہے  ۔
 

یہ تحریر 103مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP