ہلال نیوز

طور خم بارڈر ٹرمینل کی چوبیس گھنٹے سروس کا آغاز

گزشتہ دنوں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارتی روابط کو مزید بڑھانے کے لئے بارڈر ٹرمینل کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کے آپریشن کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس سلسلے میں طور خم بارڈر ٹرمینل پر ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میںپاکستان اور افغانستان کے سینیئر عہدیداران نے شرکت کی۔
طور خم پہنچنے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور علاقہ کے عمائدین نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نیشنل لاجسٹکس سیل میجر جنرل محمد عاصم اقبال نے وزیر اعظم کو بارڈر ٹرمینل کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے اور این ایل سی کی طرف سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ این ایل سی تمام سرکاری اداروں کو ایک چھت کے نیچے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ این ایل سی نے بارڈر ٹرمینل کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کے لئے اضافی سکینرز اور دیگر آلات کا بھی انتظام کیا ہے۔ وزیر اعظم کو این ایل سی کی طرف سے اہل علاقہ کی فلاح بہبود کے لئے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیاگیا۔ 
میجر جنرل محمد عاصم اقبال نے انٹیگر یٹڈ ٹرانزٹ ٹریڈ  مینجمنٹ سسٹم (Integrated Transit Trade Management System) کے تحت بارڈر ٹرمینل پر اضافی سہولیات کی فراہمی کے لئے جاری منصوبے کے بارے میںبھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے پر کام کا آغاز ہو چکا ہے اور اس کی تکمیل کے بعد بارڈر ٹرمینل پر بین الاقوامی معیار کی سہولیات میسر ہوں گی۔



 

یہ تحریر 68مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP