ہلال نیوز

سکیورٹی وارفئیر اینڈ ایڈوانسڈ کمبیٹ ٹیکٹکس کورس کی اختتامی تقریب

گزشتہ دنوں پی اے ایف بیس کلر کہا ر میں 14 ویں سکیورٹی وارفئیر اینڈ ایڈوانسڈ کمبیٹ ٹیکٹکس کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ ایئر مارشل عاصم ظہیر ، وائس چیف آف دی ایئرسٹاف اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ اس کورس میں321افراد نے ٹریننگ حاصل کی۔جن میں 23 افسران بھی شامل تھے۔اس کورس کی خاص بات چار لیڈی آفیسرز کی شمولیت تھی جنہوں نے بڑی بہادری کے ساتھ اس کٹھن کورس کو کامیابی سے مکمل کیا۔  مہمان خصوصی نے اس موقع پرشرکاء میں بیجز اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ 
 کورس کے شرکاء نے مسلح لڑائی کے مظاہرے کے دوران اپنی بہترین نشانہ بازی  کے جوہر دکھائے اور اپنے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا۔شرکاء نے رسی کی مدد سے اترتے ہوئے فائرنگ کا مظاہرہ بھی کیا ۔بعد ازاں دہشت گردوں کے فرضی ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا جن میں شرکاء نے مسلح اور غیر مسلح لڑائی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔



 

یہ تحریر 74مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP