ہلال نیوز

سندھ میں سیلاب : پاک فوج کی امدادی کارروائیاں

سندھ میں حالیہ بارشوں کے سبب سیلاب کی بد ترین تباہ کاریوں، نقصانات اور لوگوں کی نقل مکانی کو مدنظر رکھتے ہوئے کمانڈر کراچی کور لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کراچی، حیدرآباد اور پنو عاقل سمیت پورے سندھ میں امدادی کارروائیوں کی ہدایات دیں جس کی مد میں پاک فوج کے دستے ہر قسم کا امدادی سامان لے کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پہنچے ۔ ان امدادی کارروائیوں میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا اور اس مصیبت کی گھڑی میں پھنسی عوام کا ہر آ ن ہر گھڑی ساتھ دیا۔ کمانڈر کراچی کور کی ہدایت کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے راشن، کپڑوں اور دیگر امدادی سامان کے ساتھ ساتھ میڈیکل کیمپس بھی لگائے گئے۔



 

یہ تحریر 222مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP