متفرقات

سالِ نو اورمختلف روایات

ہر سال کی طرح ہزاروں حسرتیں، آرزوئیں، ناکامیاں، کامیابیاں، اُداسیاں اور اسباق لے کر 2018 کا سورج بھی غروب ہو چکا اور بہت سی مسرتوں اور آرزوئوں کی لَو لے کر 2019 کا سورج اُمید کی کرن بن کر اُبھرا ہے، نیاسال ، نیال احوال۔۔۔ نئے سال کی آمد پر جہاں 'نیوایئر ریزو لیوشنز' کی ایک ہوا چلتی ہے وہیں نئے سال کی آمد پر مختلف تقریبات اور اس دِن کو نت نئے انداز سے منانے کاآغاز بھی ہوجاتا ہے۔ تاریخ کا جائزہ لیں تو پتہ چلتا ہے کہ  46 قبل مسیح سے پہلے مختلف ممالک اپنے طرز اور مختلف تاریخوں پر سالِ نو کا آغاز کرتے تھے جیسا کہ برطانوی 25 مارچ کو آغاز کرتے تھے رومن رولر

Julias Ceasar

نے یہ طریقہ اختیار کیاکہ یکم جنوری کو

New year



کا آغاز ہوگا۔ اس کے بعد سے یہ روم میں بھی جاری ہوگیا ، آہستہ آہستہ اس کی پیروی کرتے ہوئے 1752 کے بعدبرطانیہ نے اس کو نقل کیا، حالانکہ وہ اس کو25 مارچ کو مناتے تھے اوریہ ان کا بہت بڑا 

Feast

ہوا کرتا تھا۔ وہاں سے یہ ہالینڈ کی طرف گیا، رومن رولر نے سالِ نو کا آغاز 

Jennus God

کے نام پر جنوری کا انتخاب کیا تھاجو کہ ان کے بنائے ہوئے خدا تھے۔ اور وہ کہتے تھے کہ اس کے دو منہ ہیں جو ایک آگے کی طرف اور دوسرا پیچھے کی طرف ہے، جو کہ ایک 

Greek Methology

ہے۔

یوں تو کیلنڈرز کی تعداد 100 سے زائد ہے۔ بنگال کا اپنا کیلنڈر ہے، چائنیز کا اپنا، اسلامی علیحدہ ، ایران کا علیحدہ ، جاپان کا الگ ، تھائی الگ اور مختلف ثقافتیں مختلف اوقات میں اور مختلف انداز میں سالِ نو کا آغاز کرتی ہیں اور جشن مناتی ہیں جیسا کہ:

بینکاک، تھائی لینڈ

بینکاک ایک ایسا مستحکم بین الاقوامی شہر ہے جو ہمیشہ نئے سال کی

Evening Parties

کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

"Central World-Square"

بنکاک کا شاندار شاپنگ پلازہ ہے جو اس رات لوگوں  سے کھچا کھچ ہوتا ہے۔ یہاں پر لگی ویڈیو سکرینز، لائٹ شوز (قندیل) اور لائیو کنسرٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوتے ہیں۔ اور آدھی رات کو آسمان آتش بازی کی روشنیوں سے جگمگا جاتا ہے۔

نیویارک سٹی، نیویارک

نیویارک میں

New Year Eve

پر ناقابلِ یقین اور غیر معمولی دلچسپی کے بہترین مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ہر سال لاکھوں افراد کا مجمع ٹائمز سکوائر میں مشہور موسیقاروں اور بال ڈراپ کو دیکھنے کے لئے جمع ہوتاہے۔12 فٹ وسیع12000 پونڈ وزنی بال ٹائمز سکوائر کے سب سے اوپر ہوتا ہے جوکہ اس شام میں دیکھنے والوں کی دلچسپی کا خاص مرکز ہوتاہے ، آدھی رات میں

Statue of Liberty Island

پر آتش بازی کے شاندار نظارے اور

New York Harbour

پر کشتی کی سواری اس رات کی خوبصورتی کواور چمکا دیتے ہیں۔

میلبورن، آسٹریلیا

آسٹریلیا کے شہر میلبورن کی نئے سال کی تقریبات لاکھوں افراد کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں یہاں سرکاری سطح پر آتش بازی کا شاندار اہتمام کیا جاتا ہے جو عوام الناس میں بے حد مقبول ہے۔ شہر کے اردگِرد فیڈریشن سکوائر کے برازیلین سامبا ڈائس اور لوک موسیقار لوگوں کو اپنی پرفارمنسز سے محظوظ کرتے ہیں

بولیویا

یہ اپنی طرز کا سب سے مختلف  طریقہ ہے جو نئے سال کے آغاز پر اپنایا جاتا ہے۔

Bolivia

میں سال کے آغاز میں کوائنز  کو میٹھے میں

Bake



کیا جاتا ہے۔ اس روایت کو

'Sweet Coins'

کہا جاتا ہے اور جس شخص کے پاس کوائن والا پیس آجائے وہ خوش قسمت ہوتا ہے۔

فلپائن

نئے سال کی تقریبات کے سلسلے میں فلپائن کے لوگ ایک مخصوص ڈیزائن یا پولکا ڈاٹس کے کپڑے پہنتے ہیں کیونکہ ان کے مطابق اس روز ہر چیز دائرے یا

Round

کی شکل میں ہونی چاہئے۔ اس لئے وہ پہننے سے لے کر کھانے تک میں گول چیز کا خاص انتخاب کرتے ہیں ان کے نزدیک یہ ان کی خوش نصیبی اور کامیابی کی علامت ہے۔ ان کے نزدیک اس دن زور زور سے چیخنا بد روحوں کو دُور بھگانے اور ان کی خوش بختی کا باعث ہوگا۔ ان میں رجحان چائنیز کے عقائد سے پایا جاتا ہے۔ یہاں کے بزرگوں کا ایک خاص عقیدہ یہ ہے کہ وہ رات کے 12 بجتے ہی بچوں کو چھلانگیں لگانے کی نصیحت کرتے ہیں ان کے مطابق ایسا کرنے سے وہ دراز قد ہوں گے۔

رومانیہ

رومانیا میں ریچھ کے

Costume

میں ملبوس ہو کر لوگ سالِ نو کے آغاز پر ایک دوسرے کے گھر جاتے ہیں۔ جو کہ ایک منفرد طرز کی روایت ہے۔اس کے علاوہ لوگ سالِ نو پر دریا میں مختلف سکوں کو بھی بہاتے ہیں جو کہ ان کے مطابق آنے والے سال کے لئے اچھا ثابت ہوگا۔

بارسلونا، سپین

بارسلونا سپین کا دارالحکومت ہے جو کہ سال کے آخری دن کی شام کو رنگین بنانے کی خصوصیت کی بناء پر جانا جاتا ہے، سالِ نو کے آغاز میں بار سلونا میں ہر شہر کو اتنی خوبصورتی سے سجایا جاتا کہ وہاں کوئی جگہ رنگوں کے بغیر دیکھنے کو نہیں ملتی۔ بارسلونا بیچ پرمیرینا کے مقام پر شام کنارے آتش بازی کے خوبصورت اور دلکش نظارے آنکھوں کو ٹھنڈک دیتے ہیں۔ سپین میں لوگوں کا عقیدہ ہے کہ نئے سال کے موقع پر اگر آدھی رات کو کوئی بارہ انگور ایک ساتھ اپنے منہ میں رکھ لے گا تو وہ اس کے آنے والے سال کے لئے خوش بختی کی نشانی ہوگا۔

کیپ ٹائون، سائوتھ افریقہ

کیپ ٹائون میں

Table Mountain

آپ کو نیاسال منانے کا ایک خاص مزہ دیتا ہے، یہ ایک فلیٹ ٹاپ پہاڑ ہے جو کیپ ٹائون کے حسن کو مزید چار چاند لگا تا ہے۔

Table Mountain

پر فائر ورکس کا شاندار نظارہ ہوتا ہے جس سے کیپ ٹائون کی دلفریبی اور بھی بڑھ جاتی ہے۔

پیرس، فرانس

پیرس جس کو

'City of Iights'

کہا جاتا ہے،نئے سال کے آغاز میں روشنیوں کے ایک ایسے سحر میں ڈوبا ہوتا ہے کہ ہر کوئی اس کے اثر میں نظر آتا ہے۔

Paris

کے

Eiffel Tower

پر فائر ورکس سے روشن آسمان کا نظارہ شائد ہی کسی انسان کو معیوب لگے۔

کولمبیا

کولمبیا میں لوگ نئے سال کے دِن اپنے سوٹ کیس تمام دن اپنے ساتھ لے کر پھرتے ہیں، ان کے نزدیک ایسا کرنے سے آنے والا نیاسال سفر سے بھرپور ہوگا۔

ڈنمارک

 نئے سال کے موقع پر  ڈنمارک میں ایک جدید طرز کی تقریب کی جاتی ہے جو کہ ان کے لئے خوش قسمتی کی علامت ہے۔ وہ لوگ سارا سال کراکری اکٹھی کرکے اپنے دوستوں اور پڑوسیوں کے دروازے پر مار کر توڑتے ہیں ان کے نزدیک یہ گڈ لک کا باعث ہوتا ہے۔

ایسٹونیا

یہاں کے لوگ نئے سال پر دن میں سات مرتبہ کھانا کھاتے ہیں۔ ان کے نزدیک ایسا کرنے سے آنے والا سال ان کے رزق میں کثرت و وُسعت لائے گا۔

نئے سال کی آمد پر مختلف خیالات روایات اور عقائد سے لوگ اپنی خوش نصیبی یا گڈلک کا اہتمام صدیوں سے کرتے چلے آرہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ خدا کرے کہ آنے والا یہ سال اور ہر سال ہماری سرزمین کے لئے بھی خوشحالی لائے اور یہ دھرتی یونہی مسکراتی رہے اور چمن کلیاں کھلاتا رہے۔

Happy New Year to All

یہ تحریر 59مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP