گوشہ عساکر

رُک صاحب

''رُک صاحب''۔۔۔''سٹاف میں''۔۔۔؟ ''نہیں تو میں آسمان میں باتیں کر رہا ہوں''۔۔۔ ''سٹاف'' مجھے آپ کی آواز سنائی نہیں دی تھی''۔۔۔ ''اچھا تو صاحب اونچا بھی سنتا ہے' صاحب کے تو کان بھی خراب ہیں''۔۔۔''اچھا تو صاحب Argueبھی کرتا ہے''۔۔۔ ''صاحب کا تو کانوں کے ساتھ ڈسپلن بھی خراب ہے''۔۔۔''مگر نہیں صاحب ہمیں فوج میں آپ کا ڈسپلن ٹھیک کرنے کے لیے ہی تو کھڑا کیا ہے۔ ایسا ڈسپلن ٹھیک کروں گا کہ جب تک پی ایم اے میں رہو گے جی سی آفس کے چکر لگاتے رہوگے۔''یہ صاحب Start Roling'یہ صاحب کھڑے ہو جائیں۔۔۔یہ صاحب Shoutنمبر صاحب۔''


پی ایم اے میں کیڈ ٹ اور سٹاف کا باہمی رشتہ ہے مگر سٹاف حضرات کا پلہ ہمیشہ ہی بھاری رہا ہے۔ایک چھڑی بغل میں دبائے ،سخت کلف والا لباس پہنے اور مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوئے یہ سٹاف حضرات جب کیڈٹ کو گھورتے ہیں تو بے چارہ کیڈ ٹ دبک کر رہ جاتا ہے۔یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ پی ایم اے روڈ پر کوئی کیڈٹ بغیر ای آر سی لیے یا بغیر پلاٹون کمانڈر کو PUT (پیش)ہوئے اور وہاں سے Restriction (سزاکی ایک قسم)جیسے تحائف لیے واپس آجائے۔یہ سب سٹاف حضرات کے مرہونِ منت ہیں۔


پی ایم اے میں آپ اکثر سٹاف اور جی سی (جنٹلمنین کیڈٹ)صاحبان کے درمیان ان مکالموں کی بازگشت سنیں گے جو عام طور پر پی ایم اے روڈ سے شروع ہو کر جی سی آفس پر ختم ہوتی ہیں مگر ڈرل اسکوئر'پی ٹی گراؤنڈ اور Weapon Training Areaبھی اس سے مستثنٰی نہیں۔
پی ایم اے میں کیڈ ٹ اور سٹاف کا باہمی رشتہ ہے مگر سٹاف حضرات کا پلہ ہمیشہ ہی بھاری رہا ہے۔ایک چھڑی بغل میں دبائے ،سخت کلف والا لباس پہنے اور مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوئے یہ سٹاف حضرات جب کیڈٹ کو گھورتے ہیں تو بے چارہ کیڈ ٹ دبک کر رہ جاتا ہے۔یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ پی ایم اے روڈ پر کوئی کیڈٹ بغیر ای آر سی لیے یا بغیر پلاٹون کمانڈر کو PUT (پیش)ہوئے اور وہاں سے Restriction (سزاکی ایک قسم)جیسے تحائف لیے واپس آجائے۔یہ سب سٹاف حضرات کے مرہونِ منت ہیں۔
بات پی ایم اے روڈ سے شروع کرتے ہیں۔ابھی کمپنی لائنز کا احاطہ ختم نہیں ہوتا کہ پی ایم اے روڈ پر موجود سٹاف کی آوازیں کیڈ ٹس کا گھیراؤ کر لیتی ہیں۔ ''صاحب آپ Shoutingنہیں کر رہے''''ون ٹو ون ٹو''۔۔۔صاحب اور زور سے۔۔۔رک صاحب۔۔۔پیچھے۔۔۔پھر۔۔۔پھرپھرپھر۔۔۔رُک صاحب لگتا ہے آپ کو میری آواز سنائی نہیں دے رہی۔ صاحب کی طبیعت ناساز ہے۔۔۔چار دن کی دوا دوں گا طبیعت سیٹ ہوجائے گی Shout Numberصاحب۔۔۔''اور یوں پی ایم اے روڈ پر دن کا آغاز ERC(ایکسٹر ا رول کال) کی ادائیگی سے شروع ہو جاتا ہے۔''بائیں سے دوڑے چل'' کے حکم کے ساتھ ہی ون ٹو۔۔۔ون ٹو کی صدائیں پھر بلند ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔


صاحب رُک۔۔۔آپ کی تو ڈرلہی ٹھیک نہیں ہے۔۔۔صاحب آپ تو ڈرل کا مذاق اُڑارہے ہیں۔۔۔ یہ پورا کورس وہ سٹاف جو درخت کے نیچے کھڑے ہیں اُن کو رپورٹ کریں۔۔۔آج میں آپ کو DIPدوں گا''۔۔۔سٹاف اب نہیں کریں گے۔۔۔خاموش۔۔۔ورنہ پلاٹون کمانڈر کے پاس لے جاؤں گا کہ صاحب Disobeyہے۔۔۔صاحب فوج نام ہی Disciplineکا ہے۔Disciplineکے ساتھ کا م کروورنہ۔۔۔کیڈٹ چلائے۔۔۔سٹاف DIPبہت گندی ہے۔۔۔جلدی سے ادھر آئیں اور اس DIPمیں رولنگ (Rolling)کرتے جائیں۔۔۔کوئی بھی حصہ صاف نظر نہیں آنا چاہیے۔۔


پی ایم اے روڈ کے اطراف میں موجود لان میں نہ جانے کتنے کیڈٹ فرنٹ رول'بیک رول، Legs upsکرتے نظر آئیں گے۔انہیں نظاروں پر نگاہ دوڑاتے ہوئے پی ٹی گراؤنڈ کا احاطہ شروع ہو جاتا ہے۔ پی ٹی گرؤانڈ میں آپ کے استقبال کے لیے پی ٹی سٹاف کے ساتھ ساتھ One Mileکا خوبصورت ٹریک بھی موجود ہے جس کو دیکھتے ہی جسم میں موجود خون ڈبل رفتار سے دوڑنا شروع ہو جاتا ہے۔ پی ٹی گراؤنڈ میں داخلے کے ساتھ ہی پی ٹی سٹاف کی آوازیں کیڈٹ کا تعاقب شروع کردیتی ہیں۔''یہ صاحب ڈبل کریں'' یہ صاحب پی ٹی گراؤنڈ میں چلنے کی اجازت نہیں ہے'' ''یہ صاحب رُک صاحب''۔۔۔''آپ میرے پا س آئیں صاحب''''آپ صاحب کھڑے ہوجائیں''''یہ اپنا منہ بند کریں صاحب''''کور س ہوشیار میں حرکت نہیں ہوتی''۔ ''پلاٹون ہوشیار'بائیں پھر۔۔۔دوڑے چل۔۔۔کوئی صاحب فال اِن (Fall-in) سے باہر نہیں ہوگا۔۔۔''پلاٹون  کے  ساتھ  مل  کر  رہیں'' ۔۔۔ یہ  وہ  تمام  آوازیں  ہیں  جو چاروں طرف سے پی ٹی گراؤنڈ میں گونج رہی ہوتی ہیں۔۔۔صاحب آپ پی ٹی صحیح نہیں کر رہے ہیں۔میں پلاٹون کمانڈر کے پاس لے جاؤں گا۔۔۔یہ صاحب آپ Shootلگائیں۔۔۔ Warm upکریں۔۔۔''اور بے چارہ کیڈٹ صرف ایک سوال لیے پورے گرؤانڈ کا چکر لگاتا ہے۔۔۔''سٹاف آج Mile ہوگا۔''؟ اور اس سوال کا جواب صرف ایک آواز سے ملتا ہے۔ جو آواز تمام آوازوں پر بھاری ہوتی ہے۔''گریجویٹ کورس رپورٹ ٹو سٹارٹ پوائنٹ۔۔۔ Ready۔۔۔ Go۔۔۔جناب جی سی کیڈٹ کا پی ٹی گرؤانڈ میں آنے کا مقصد تو پورا ہو گیا۔۔۔ لیکن آوازیں اب بھی ختم نہیں ہوئیں۔۔۔ ''صاحب آپ پاس ہو سکتے ہیں''۔۔۔صاحب Step Outکریں۔۔۔یہ Rearوالے صاحب آپ بھی پاس ہو سکتے ہیں۔۔۔زور لگائیں۔۔۔ صاحب آپ پاس ہو سکتے ہیں۔۔۔''لیجئے جناب اب Count Downشروع ہو گیا ہے۔۔۔10 Points۔۔۔۔9 Points۔۔۔8،7۔۔۔Points۔۔۔صاحب آپ Shootلگائیں۔۔۔صاحب آپ پاس ہو سکتے ہیں۔Time over ـ6ـ6ـ6۔۔۔یہ فیل ہونے والے صاحب ادھر آئیں۔۔۔آپ لوگوں کے لیے ایک اور پروگرام چلے گا''۔۔۔اب کیڈٹ کے کان اُس سیٹی کے انتظار میں لگ جاتے ہیں جس کے ساتھ ہی تمام گراؤنڈ پر سکوت طاری ہو جاتا ہے۔اجازت ملنے پر ''ون ٹو ون ٹو'' کے ساتھ جی سی صاحبان ایک مرتبہ پھر پی ٹی گراؤنڈ سے پی ایم اے روڈ کی طرف''دوڑے چل'' ہو جاتے ہیں۔ جی جناب اب پی ایم اے روڈ پر استقبال کے لیے ایس ایم (SM)نور اللہ کھڑے ہیں۔''کون سا کورس ہے یہ''۔۔۔جناب یہ گریجویٹ کورس ہے'' اور نور اللہ صاحب حسب معمول یہی کہیں گے۔۔۔ سٹاف ان کو جانے دو۔۔۔ان کو جانے دو یہ ''پڑھا لکھا''کور س ہے ''بحالی عزت کی سند ملتے ہی۔۔۔Left ـــRightـــLeftکے ساتھ اب جی سی معزز انداز میں چلنا شروع کر دیتا ہے۔۔۔SMصاحب ان کا مارچ ٹھیک نہیں ہے۔۔۔یہ کون ہے۔۔۔جی جناب۔۔۔پی ایم اے روڈ کے ''بادشاہ''۔۔۔Adj-utant صاحب اپنے گھوڑے پر موجود مشاہدہ کر رہے تھے۔۔۔جی سر کی آواز کے ساتھ ہی ''رُک صاحب'' کی آواز آئی اور پورا گریجویٹ کور س لان میں Fall- inہو چکا ہے۔۔۔۔''صاحبانوں نے اتنی ڈگریاں لے رکھی ہیں کہ یہاں سے گنوانا شروع کروں تو پی ایم اے گیٹ تک ختم نہ ہو ں مگر صاحب مارچ کرنے کا پتہ نہیں۔۔۔ صاحب دائیں کے کاشن پر بائیں اور بائیں پر دائیں گھومتا ہے۔۔۔''چاروں اطراف سے سٹاف لان کے احاطہ کو گھیر چکے ہیں کہ کہیں کوئی کیڈٹ نظر بچا کر نہ نکل جائے۔۔۔جی صاحبانوں ایک پر آگے'دو پر پیچھے اور تین پر کھڑے ہونا ہے۔۔۔ون ٹو تھر ی۔۔۔ون ٹو تھری۔۔۔صاحب آپ ابھی تک کھڑے نہیں ہوئے صاحب کا تو مارچ کے ساتھ Disciplineبھی خراب ہے۔جو کرے گا کام صحیح وہ کرے گا گرم ناشتہ'اور جو کرے گا غلط وہ کھائے گا ٹھنڈی روٹی''۔۔۔یہ آواز کس کی ہے۔۔۔ یہ آواز سٹاف BHMکی ہے۔۔۔آخر اس کاروائی میں وہ کیوں پیچھے رہیں۔۔۔SMصاحب ہم لیٹ ہو رہے ہیں ابھی یونیفارم تبدیل کرنا ہے۔۔۔آج Area WT میں جانا ہے وہاں کلاسزہیں۔۔۔'''چپ کریں صاحب آپ' میں جانتا ہوں کتنا خیال ہے آپ کو اپنی کلاسوں کا۔۔۔ایک دو تین کہوں گا۔۔۔شوٹ لگا کر فال اِن ہونا ہے۔۔۔یس جناب اب تمام کورس یورنیفارم ڈانگری میں ملبوس اسمبلی ایریا میں کھڑا ہے۔ اب اس کا واسطہ ویپن ٹریننگ (WT) سٹاف سے ہے۔


پاسنگ آؤٹ کے اختتام پر ''رُک صاحب'' کی آواز نے ایک مرتبہ پھر مجھے چونکا دیا۔۔۔میں نے پلٹ کر دیکھا تو ہماری پلاٹون کا سٹاف جاوید سلیوٹ کے انداز میں ہاتھ کھڑا کئے میرے سامنے تھا۔میں نے کہا ''سٹاف یہ کیا کر رہے ہیں۔''سٹاف نے جواب دیا ''صاحب آج آپ افسر بن گئے ہیں''۔۔۔میں نے کہا سٹاف میں تو سمجھا تھا کہ آپ پھر کہیں گے کہ صاحب آپ ڈبل کریں یا پھر Start Rolling۔۔۔ سٹاف مسکرادئیے اور کہا کہ صاحب یہ سب ہماری ذمہ داری اور آپ کی Trainingکا حصہ ہے۔یہ تمام احکامات اور وقتی سزائیں آپ کی بھلائی کے لیے ہیں تا کہ آپ اپنی زندگی کو فوجی Disciplineکے مطابق ڈھال لیں۔میں بھی سٹاف کی اس رائے کا بھرپور حامی تھا۔'' یہی وہ لوگ ہیں جو کیڈٹس کی ٹریننگ میں اپنے دن رات ایک کرتے ہیں۔۔۔انہیں ان کے کا م کی لگن اور محنت کی بھرپور داد ضرور ملنی چاہیے۔


''یہ صاحب In threes(تین قطار)میں فال اِن ہو جائیں''۔۔۔''یہ صاحب ہلمٹ پہن لیں''۔۔۔''صاحب میں آپ کو کہہ رہا ہوں ساتھ مل کر رہیں'' ورنہ آپ کو  Area WTکے سٹاف BHM (بٹالین حوالدار میجر) ہیں۔۔۔ان کیڈٹس کو Shed میں لے جائیں۔۔۔ان کو ہتھیار وں کے استعمال کے بارے میں بتائیں۔۔۔ فائرنگ کرنے آگئے ہیں'ہتھیاروں کے استعمال کا پتا نہیں۔۔۔ میں نے اس طرح کا کورس اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھا۔تمام صاحب ادھر فال اِن ہو جائیں''۔
''Detail to The Firing Point Advance''
صاحب رُک۔۔۔آپ کی تو ڈرلہی ٹھیک نہیں ہے۔۔۔صاحب آپ تو ڈرل کا مذاق اُڑارہے ہیں۔۔۔ یہ پورا کورس وہ سٹاف جو درخت کے نیچے کھڑے ہیں اُن کو رپورٹ کریں۔۔۔آج میں آپ کو DIPدوں گا''۔۔۔سٹاف اب نہیں کریں گے۔۔۔خاموش۔۔۔ورنہ پلاٹون کمانڈر کے پاس لے جاؤں گا کہ صاحب Disobeyہے۔۔۔صاحب فوج نام ہی Disciplineکا ہے۔Disciplineکے ساتھ کا م کروورنہ۔۔۔کیڈٹ چلائے۔۔۔سٹاف DIPبہت گندی ہے۔۔۔جلدی سے ادھر آئیں اور اس DIPمیں رولنگ (Rolling)کرتے جائیں۔۔۔کوئی بھی حصہ صاف نظر نہیں آنا چاہیے۔۔۔تمام صاحب ہلمٹ اُتار یں اور یہ کیچڑ اس میں بھر کر اپنے اوپر ڈالیں، صاحب یہ بھی ٹریننگ کا حصہ ہے۔۔۔کل آپ ہی نے دشمنوں سے لڑنا ہے۔۔۔ملک کا دفاع کرنا ہے۔۔۔اچھا سٹاف تو یہ بات ہے لیجئے پورا کورس Camofleuge (کیموفلیج)ہوگیا۔۔۔اب آپ خوش ہیں سٹاف۔۔۔یس جناب پورا کورس گندے پانی کی DIPلے کر ایک مرتبہ پھر پی ایم اے گیٹ کے اندر داخل ہو چکا ہے۔۔۔آپ کے پاس صرف ایک گھنٹہ ہے۔۔۔صاف یونیفارم پہن کر آئیں اور پاسنگ آؤٹ کی ریہرسل کریں۔۔۔یہ ڈرل اسکوائر ہے۔۔۔صحیح ڈرل کریں۔۔۔ڈرل اسکوائر کی تو توہین مت کریں۔۔۔ڈرل کے دوران اپنے پاؤں زمین پر اتنی زور سے مارو کہ آگ نکل آئے''۔۔۔صرف فوجی کو زمین پر اکڑکر چلنے کی اجازت ہے کیونکہ وہ اللہ کا سپاہی ہے۔۔۔وطن کا دفاع کرتا ہے۔۔۔یہ آواز ایس ایم (SM)صاحب کی ہے۔۔۔
آج پاسنگ آؤٹ ہے۔۔۔آج صرف ایک ہی آواز آرہی ہے''اے مرد مجاہد جاگ ذرا اب وقتِ شہادت ہے آیا''۔۔۔پی ایم اے بینڈ پر بجتی یہ خوبصورت دھُن۔۔۔آج میں چاہتا ہو ں کہ کوئی رُک صاحب کی آواز مجھے پھر روک لے۔۔۔کوئی سٹاف یہ کہے کہ پی ٹی گراؤنڈ میں چلنا منع ہے۔۔۔یا پھر ڈرل صحیح نہیں۔۔۔صاحب آپ ڈبل کریں۔۔۔ وغیرہ۔
پاسنگ آؤٹ کے اختتام پر ''رُک صاحب'' کی آواز نے ایک مرتبہ پھر مجھے چونکا دیا۔۔۔میں نے پلٹ کر دیکھا تو ہماری پلاٹون کا سٹاف جاوید سلیوٹ کے انداز میں ہاتھ کھڑا کئے میرے سامنے تھا۔میں نے کہا ''سٹاف یہ کیا کر رہے ہیں۔''سٹاف نے جواب دیا ''صاحب آج آپ افسر بن گئے ہیں''۔۔۔میں نے کہا سٹاف میں تو سمجھا تھا کہ آپ پھر کہیں گے کہ صاحب آپ ڈبل کریں یا پھر Start Rolling۔۔۔ سٹاف مسکرادئیے اور کہا کہ صاحب یہ سب ہماری ذمہ داری اور آپ کی Trainingکا حصہ ہے۔یہ تمام احکامات اور وقتی سزائیں آپ کی بھلائی کے لیے ہیں تا کہ آپ اپنی زندگی کو فوجی Disciplineکے مطابق ڈھال لیں۔میں بھی سٹاف کی اس رائے کا بھرپور حامی تھا۔'' یہی وہ لوگ ہیں جو کیڈٹس کی ٹریننگ میں اپنے دن رات ایک کرتے ہیں۔۔۔انہیں ان کے کا م کی لگن اور محنت کی بھرپور داد ضرور ملنی چاہیے۔ ||


[email protected]
 

یہ تحریر 152مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP