ہلال نیوز

روہی  سپورٹس فیسٹول

گزشتہ دنوں روہی سپورٹس فیسٹول بہاولپور میں منعقد ہوا جس میں سکول، مدارس اور کالج کی 651ٹیموں کے دو ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کاوش سے منعقد ہونے والا یہ فیسٹول ٩ نومبر سے شروع ہو کر30 نومبر تک جاری رہا۔ جس میں قومی کھیل ہاکی، ہردلعزیز کرکٹ اور عوامی کھیل فٹ بال کے ساتھ ساتھ ریسلنگ اور گرلز بیڈمنٹن کے مقابلے بھی شامل تھے۔
15 نومبر کو سکول اور کالج لیول کی ہاکی ٹیموں کے فائنل میچز کا انعقاد ہوا۔ جس میں بہاولپور ڈویژن کے بریگیڈیئرتوفیق احمد ، قومی اولمپیئن فلائنگ ہارس سمیع اللہ اور کمشنر بہاولپور نے شرکت کی اور جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس سپورٹس فیسٹول کی بدولت بہاولپور ڈویژن میں نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور مثبت سرگرمیوں کے احیا ء میں مدد ملی ۔ 22  نومبر کو فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچز کا انعقاد ہوا ۔جس میں جی او سی بہاولپور ڈویژن میجر جنرل محمد زاہد خان نے شرکت کی اور جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ۔مہمان خصوصی نے کہا کہ تعلیم و تدریس کے ساتھ جسمانی صحت کا خیال رکھنا بھی لازم ہے ۔ کھیلوں میں شامل کھلاڑی ،اساتذہ کرام ،منتظمین اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے پاک فوج اورسول انتظامیہ کی کھیلوں کے فروغ کے لئے مشترکہ کاوشوں کوبے حد سراہا ۔


یہ تحریر 71مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP