ہلال نیوز

رائل ملائیشین فضائیہ کے سربراہ کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

گزشتہ دنوں رائل ملائیشین فضائیہ کے سربراہ جنرل تان سری دتو ، سری ایچ جے آفندی بن بوآنگ (General Tan Sri Dato' Sri H.J  Affendi Bin Buang) نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
 ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔ رائل ملائیشین فضائیہ کے سربراہ جنرل تان سری دتو نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھا کر پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بعدازاںانہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی جس میں دونوں سربراہان نے پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر  تبادلۂ خیال کیا۔
جنرل تان سری دتونے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو سراہا ۔ائیر چیف نے معزز مہمان کو پاک فضائیہ کے خود انحصاری کے مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ 
ملاقات کے دوران دونوں معزز شخصیات نے باہمی تعاون اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیاجس کی بدولت دونوں فضائی افواج کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت ملنے کے مواقع پیدا ہوں گے۔


پاک فضائیہ کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے عا لمی دن پر تقریب کا انعقاد
گزشتہ دنوں پوری دنیامیں خصوصی افراد کا عالمی دن منایا گیا۔ اسی موقعے کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے نورخان آڈیٹوریم، ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
ائیر وائس مارشل عامر مسعود، ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (سپورٹ) نے خطبہ استقبالیہ میں معاشرے کو خصوصی افراد کے لئے سازگار بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ خصوصی بچوں کے والدین سے گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف نے پاک فضائیہ کو خصوصی افراد کے لئے ایک مشفق ادارہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب یہاں خصوصی افرادکے بارے میں آگاہی کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں اور پاک فضائیہ ان افراد کو معاشرے کا کارآمد فرد بنانے کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔
اس تقریب میں پی اے ایف سپیشل سکول اسلام آباد کے بچوں نے قومی ترانہ پڑھا اور سٹیج پر مختلف خاکے پیش کئے۔ پی اے ایف ہسپتال کے سینیئر سائیکاٹرسٹ ونگ کمانڈر نجم نے سپیشل بچوں کے ساتھ برتاؤ کے بارے میں گفتگو کی۔ اس دوران شرکاء کے ساتھ تبادلہ خیال میں ان بچوں کے والدین نے اپنے تجربات پرروشنی ڈالی۔



 

یہ تحریر 74مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP