ہلال نیوز

دہشت گردوں کو حاصل کئے گئے امن کو  تباہ نہیں کرنے دیں، جنرل قمرجاوید باجوہ

چیف آف آرمی سٹاف کاضلع کرم کا دورہ ، عید الاضحی کادن پاک افغان سرحد پر تعینا ت جوانوں کے ساتھ گزارا 
انہوں نے بارڈرسکیورٹی کیلئے کیے گئے مؤثر اقدامات اور پیشہ ورانہ حربی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ضلع کرم کا دورہ کیا اورعید الاضحی کادن پاک افغان سرحد پر تعینا ت جوانوں کے ساتھ گزارا ۔آرمی چیف نے جوانوں کو عید کی مبارک باد دی اور اُن کے بلند حوصلے اور مادرِوطن کے دفاع کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔



چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اورجوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو ان علاقوں میں حاصل کیے گئے امن کو تباہ نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے بارڈرسکیورٹی کیلئے کیے گئے مؤثر اقدامات اور پیشہ ورانہ حربی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ جنرل باجوہ نے پاک افغان بارڈرکے ساتھ تیزی سے باڑ کی تنصیب کیلئے اقدامات کی تعریف کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج ابھرتے ہو ئے چیلینجز کے پیشِ نظر اپنی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام خطرات سے ہر قیمت پر وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقہ کی سماجی ، اقتصادی ترقی ، مواصلاتی ڈھانچہ کے فروغ، سکول، ہسپتالوں اور مقامی آبادی کی بحالی کیلئے اقدامات سمیت دیگر جاری منصوبوں کی تکمیل میں سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے خدمات کو بھی سراہا۔
قبل ازیں ان کی آمد پر کمانڈر پشاور کورلیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا ۔
 

یہ تحریر 112مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP