ہلال نیوز

تقریبِ تقسیمِ اعزازات  

گزشتہ دنوں کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں تقسیمِ اعزازات کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں شہداء کے لواحقین اور پاک فوج کے حاضر سروس افسروں کو اعزازات سے نوازا گیا۔کمانڈر پشاور کو ر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے صد ر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے شہداء کے لواحقین اور پاک آرمی کے حاضر سروس افسروں کو ایک ستارہ امتیاز ملٹری ،14 تمغہ امتیاز ملٹری اور 26تمغہ بسالت کے اعزازات سے نوازا۔



کمانڈر پشاور کو ر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء اور غازیوں نے پاکستان کے لئے جو قربانیاں دی ہیں ہم ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ 
تقریب میں شہداء کے لواحقین ، حاضر سروس افسروں، جوانوں اور ان کے ا ہل خانہ سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
 

یہ تحریر 41مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP