ہلال نیوز

بارودی سرنگو ں کی صفا ئی کا کام تمام قبائلی اضلاع میں تیزی سے جا ری ہے

بارودی مواد کی مو جودگی کی وجہ سے فو ج اور عوام دونوں کو مشکلات کا سامنا ہے
بارودی سرنگوں کے د ھماکوں کے شکار افراد کا علاج فو جی ہسپتال CMH میں مفت کیا جا رہا ہے
کمانڈ ر پشاور کور کی فاٹا ڈس ایبل آرگنائزیشن کی تقریب میں شرکت 

گزشتہ دنوں کور ہیڈکوارٹرز پشاور میں فاٹا ڈس ایبل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر انتظام قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے خصوصی افراد کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی کمانڈر پشاور کورلیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود تھے۔
تقریب میںبارودی سرنگ دھماکوں سے متاثرہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل راحت نسیم اور آئی جی ایف سی سائوتھ میجر جنرل اظہر عباسی ،جی او سی میران شاہ میجر جنرل شاکر اللہ خٹک اور جی او سی کوہاٹ ڈویژن میجر جنرل اسد نواز خان،جی او سی مالاکنڈ میجر جنرل محمد اعجاز مرزا اور جی اوسی انجینئرز ڈویژن میجر جنرل رفیق بھی موجود تھے۔
کمانڈر پشاورکورلیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بارودی سرنگو ں کی صفا ئی کا کام تمام قبائلی اضلاع میں تیزی سے جا ری ہے اور بارودی مواد کی موجودگی کی وجہ سے فو ج اور عوام دونوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بارودی سرنگوں کے د ھماکوں کے شکار افراد کا علاج فو جی ہسپتال CMH میں مفت کیا جا رہا ہے۔اب تک فوج اور فاٹا ڈس ایبل ویلفیئر آرگنائزیشن کی مدد سے 200 سے زائد افراد کو مصنوعی اعضاء لگ چکے ہیںاور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔آ خرمیں کمانڈر پشاور کورنے خصوصی افراداور بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔



 

یہ تحریر 11مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP