ہلال نیوز

بلوچستان میں امن و استحکام سے پاکستان میں ترقی ہوگی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ساتویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں ساتویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کیا۔ ورکشاپ میں ارکان پارلیمنٹ، بیورو کریٹس، نوجوان، سول سوسائٹی، میڈیا اور اکیڈیمیا کے ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد مستقبل کی قیادت کو بلوچستان سمیت قومی و صوبائی معاملات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔
 اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام سے پاکستان میں ترقی ہوگی۔ پائیدار استحکام کے حصول اور لوگوں کی معاشی اور معاشرتی ترقی پر مبنی اپروچ کو اپناتے ہوئے مشکل وقت سے گزر کر حاصل کئے گئے امن سے معاشی ترقی کو تیز کرنے کا وقت آگیا ہے۔ سکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و خوشحالی کے لئے دشمن کو ہردم شکست دینے کے لئے تیار ہیں۔



اندرونی و بیرونی چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف نے کہاکہ خطرات سے مقابلہ مجموعی طور پر قومی یکجہتی سے ہی ممکن ہے۔ بلوچستان قومی لیڈر شپ کی سطح پر نمایاں توجہ کا حامل ہے اور آرمی قومی اور صوبائی سطح پر دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔ ہم وہ قوم ہیں جس نے امن و استحکام کے حصول کے لئے مصائب کو برداشت کیا۔
 

یہ تحریر 105مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP