ہلال نیوز

برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپیئن شپ 

گزشتہ دنوں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان  نے برمنگھم میں کھیلے جانے والی برٹش جونئیراوپن سکواش چیمپیئن شپ میں شریک جونیئر سکواش ٹیم سے ملاقات کی۔ ایئر چیف جو کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیں،نے اس چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کی تعریف کی اور ان کو انعامات سے نوازا۔ حمزہ خان کو انڈر 15ٹائٹل جیتنے پر پانچ لاکھ روپے کے نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت اور سہولیات فراہم کرنے پر کوچز کی سخت محنت کو سراہا اور پاکستان سکواش فیڈریشن کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔



 

یہ تحریر 29مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP