ہلال نیوز

ایک دن پاک  فوج کے ساتھ

ضربِ حدید" مشقوں کے دوران کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کی خصوصی ہدایات پر "ایک دن پاک فوج کے ساتھ"  پروگرام کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد نوجوان نسل کو پاک فوج کی دفاعی ذمہ داریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے بارے میں آگاہ کرنا تھا ۔اِس پروگرام میں سکولوں ،کالجوں ، یونیورسٹی اور دینی مدارس کے 1200سے زائد طلباء وطالبات نے بہاولپور کور کے مختلف ٹریننگ ایریاز کا دورہ کیا۔پروگرام کے آغاز میں انجینئرکوربہاولپور کے جوانوں نے محدود مدت میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہر پر عارضی پل بنایا جس کو طلباء نے خوب سراہا۔ اِس پروگرام کے دوسرے مرحلے میں طلباء نے خیرپور ٹامیوالی ٹریننگ ایریا میں ملٹی بیرل راکٹ لانچر کے فائر کا عملی مظاہرہ دیکھا۔طلباء کا جذبہ قابلِ دید تھا جب انہوں نے پاکستان ایئر فورس کے جنگی طیاروں کو اپنے اہداف کامیابی سے نشانہ بناتے دیکھا۔



اِس کے علاوہ طلباء نے موج گڑھ ،کھیرسراورچک مراد ٹریننگ ایریاز کا بھی دورہ کیا اور جنگی سازوسامان کا مشاہدہ کرنے کے علاوہ ٹینک /اے پی سی کی سواری بھی کی ۔پروگرام کے اختتا م پر طلباء وطالبات نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بلند جذبے کی تعریف کرتے ہوئے ملکی سا  لمیت و استحکام کے لئے ہر محاذ پر پاک فوج کی خدمات کو بے حد سراہا۔ طلباء نے کورکمانڈر سے اپنے جوش وولولے کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کی پیشہ ورانہ قابلیت کی بھرپور تعریف کی اورپاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔
 

یہ تحریر 60مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP