ہلال نیوز

ایف سی نارتھ تھیلیسیمیا کے تدارک کے لئے حمزہ فائونڈیشن کا ساتھ دے گی، آئی جی ایف سی

گزشتہ دنوں آئی جی ایف سی نارتھ انسپکٹر جنرل میجر جنرل راحت نسیم احمد نے حمزہ فائونڈیشن پشاور کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا کے تدارک کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موذی مرض تھیلیسیمیا کے ممکنہ تدارک اور مرض کی آگاہی کے لئے ایف سی نارتھ معروف فلاحی ادارے حمزہ فائونڈیشن ویلفیئر ہسپتال تھیلیسیمیا ورلڈ سروسز پشاور کا بھرپور ساتھ دے گی۔ آئی جی ایف سی نارتھ نے حمزہ فائونڈیشن کی 13سالہ فلاحی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں ہم سب کو آگے آنا چاہئے اور حمزہ فائونڈیشن جیسے فعال اور مستند اداروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ تھیلیسیمیا کے مریضوںکو آسانی سے مفت علاج کی سہولتیں مہیا ہوتی رہیں۔ اس موقع پر حمزہ فائونڈیشن کے چیئرمین اعجاز علی اور تھیلیسیمیا فیڈریشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں عتیق الرحمن نے ایف سی کے مسلسل تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ آئی جی ایف سی نے اس موقع پر سٹاف ممبران اور سماجی سہولت کاروں میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔


یہ تحریر 125مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP