گزشتہ دنوں سونمیانی(Sonmiani) فائرنگ رینج میں انٹر سکواڈرن آرمامنٹ کمپیٹیشن کا انعقاد ہوا۔ جس میں پی اے ایف کی نمبر 11ملٹی رول سکواڈرن نے یہ مقابلہ جیت لیا۔ اختتامی تقریب کا سنسنی خیز مقابلہ آپریشنل ایئر بیس پر منعقد ہوا۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
مقابلے کی خاص بات پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر کی غیر معمولی پرفارمنس تھی جس نے اس بات کی تجدید کی کہ یہ طیارہ فرنٹ لائن فائٹر کی حیثیت رکھتا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی اے ایف خود مختاری کی اعلیٰ سطح پر ہے اور ہر سطح پر مقابلے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ ہر لمحہ ملکی دفاع کے لئے تیار ہے۔
یہ تحریر 119مرتبہ پڑھی گئی۔