شعر و ادب

افواج پاکستان کی نذر

برّی فوج کے نام
سرحد پہ جو سَر اُونچا کئے شیر کھڑے ہیں
دشمن پہ بجلی کی طرح ٹوٹ پڑے ہیں
سرگرداں وہ رہتے ہیں شہادت کی طلب میں
عظمت میں سپاہی یہ فرشتوں سے بڑے ہیں

پاک فضائیہ کے نام
ہوائوں پر، فضائوں پر، ہماری حکمرانی ہے
ہماری بادلوں کی سرزمین تک راجدھانی ہے
ہمارے شہپروں کی زد میں شاہی ہے پہاڑوں کی
ستاروں کے تکلم میں جوانوں کی کہانی ہے

بحریہ کے سپوتوں کے نام
سمندر کے سکندر ہیں، ہمیں دشمن نہ للکارے
ہمارے پانیوں کو آگ کے شعلے نہ دکھلائے
لہر کو قہر میں تبدیل کرنا جانتے ہیں ہم
کوئی شیشے کی کشتی میں چٹانوں سے نہ ٹکرائے
   
 

یہ تحریر 87مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP