ہلال نیوز

آزاد کشمیر میں جشن آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات

گزشتہ دنوں آزاد جموں و کشمیر میں ملک بھر کی طرح پاکستان کا 75 واں یوم آزادی نہایت جوش و جذبے اور بھر پور عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔کشمیریوں نے ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کا انعقاد  پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے طور پر انتہائی جوش و خروش سے کیا۔اس ضمن  میں آزاد جموں و کشمیر کے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں، سرکاری و نجی شعبوں ،سماجی اور سیاسی تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔



سرکاری عمارتوں اور گھروں  پر پاکستان کا قومی پرچم لہرایا گیااور تمام شہر سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں رنگ گئے۔آزاد جموں و کشمیر کے تمام ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرزمیں پرچم کشائی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
مرکزی تقریب دارالحکومت مظفر آباد میں منعقد ہوئی۔جس میں وزیراعظم اور صدر آزاد جموں و کشمیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پاکستان کے75 ویں یوم آزادی کے موقع پر مظفرآباد میں واقع نالوچی پل جس کا شمار پاکستان کے خوبصورت ترین پلوں میں ہو تا ہے، کو خوبصورت لائٹوں سے سجا کر پاکستان کے قومی پرچم سے مزین کیا گیا۔12 بجتے ہی نالوچی پل مظفرآباد میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیاجس سے آسمان روشنی سے جگمگا اٹھا۔تقریب کے تمام شرکاء نے پاکستان کا قومی ترانہ جوش و جذبے سے سنا۔اس موقع پر کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔
(رپورٹ:لیفٹیننٹ کرنل محمد ماجد مرزا)
 

یہ تحریر 103مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP