ہلال نیوز

آرمی پبلک سکول پشاور میں سانحۂ پشاور کی مرکزی تقریب

گزشتہ دنوں سانحۂ پشاور کی یا د میں آرمی پبلک سکول پشاور میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں کمانڈ ر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود سمیت دیگر عسکری حکام، ننھے شہداء کے لواحقین، سکول کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔کور کمانڈر نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔اس موقع پر شہداء کے بلند درجات کے لئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔کور کمانڈ ر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمودنے شہدا ء کے لواحقین سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پور ی قو م غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اے پی ایس کے معصوم بچوں کی قربانی نے پاکستانی قوم کو دہشت گردوں کے خلاف ایک صف میں لا کر کھڑا کیا۔  



 

یہ تحریر 71مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP